مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی پشت پناہی والے
اسلامی شدت پسند تنظیم جماعۃ الدعوۃ کی سر گرمیوں میں اچانک اضافہ
مقبوضہ بلوچستان نیوز مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی
کی پشت پناہی والے اسلامی شدت پسند تنظیم جماعۃ الدعوۃ کی سر گرمیوں میں
اچانک اضافہ۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق اسلامی شدت پسند تنظیم جماعۃ
الدعوۃ
نے بلوچستان میں مرکزی اجتماع کے لیے رابطہ مہم گھر گھر تک پھیلادی
کارکنان اور ذمہ داران نے ٹیمیں تشکیل دے کر گلی، محلوں اور بازاروں میں
دعوتی مہم مزید تیز کردی۔ گاڑیوں کی بکنگ اور جانے والے افراد کی فہرستیں
بھی مرتب کی جانے لگی۔ شدت پسند تنظیم امیر جماعۃ الدعوۃ بلوچستان مفتی
محمد
قاسم جس کو آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کی خاص مالی سپورٹ حاصل ہے
نے
کارکنان اور ذمہ داران کو مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی
ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اجتماع کی دعوت ہر فرد تک پہنچانے
کے
لیے دن رات ایک کردیں۔ ہر گھر تک اجتماع کا دعوت نامہ پہنچانا اولین ترجیح
ہونی چاہئے۔ گلی، محلوں، بازاروں، مسجدوں، تعلیمی اداروں سمیت دیگر عوامی
مقامات پر اجتماع کی صدا عام کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام افراد کے علاوہ
طلبہ اور شعبہ خواتین میں بھی دعوتی مہم کو مربوط کیا جائے۔ شت پسند تنظیم
کے سربراہ نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد کی
بلوچستان سے مرکزی اجتماع میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ جماعۃ الدعوۃ کا
مینار پاکستان پر ہونے والے مرکزی اجتماع کے آزادی کی جہد میں بر سرئے
پیکار بلوچ قوم کو مذہبی شدت پسندی کی جانب راغب کرنے کے لیے خاص مہم
کا
آغاز مدت پہلے ہی ہو چکا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر قوم کو ایک
بار پھر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ نظریہ پاکستان جسے دو
قومی نظریہ کہا جاتا ہے دراصل اسلامی شدت پسندی کا پیش خیمہ ہے اس لے
کہہ
امت اور قومیت کی تشریح کو غلط بیان کر کے پاکستان میں بسنے والی مظلوم
اقوام،بلوچ،سندھی،پختون،سرائیکی و دیگر اقوام کو اسلامی شدت پسندی کے
سانجے میں ڈال کر یہ عناصر عالمی دہشت گردی کے آڑ میں اپنی آسائشوں میں
اضا فہ کر رہے ہیں،خاص ذرائع کے مطابق ان شدت پسندوں تنظیموں کو مقبوضہ
بلوچستان میں سرگرم اور تحفظ دینے کے لیے پاکستانی آئی ایس آئی نے اپنی تمام
قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کو انکے ماتحت کر دیا ہے