Powered By Blogger

воскресенье, 15 июня 2014 г.

میرے دادا نواب خیر بخش مری کی وفات ایک قومی سانحہ ہے
گزین اور مہران مجھے خاندان سے زیادہ غیر سمجھتے ہیں اور اب نواب خیر بخش مری کی فاتحہ خوانی کے لیے بھی مجھے نہیں بتایا گیا،
میرا راستہ وہی ہے جس پر میرے والد بالاچ مری چل کر شہید ہوئے جس مقصد کے لیے میرے دادا نواب خیربخش مری نے اپنی پوری زندگی وقف کی تھی اور جس راہ پر حیربیار مری چل رہے ہیں ،
گزین اور مہران مری نے میرے ساتھ یہ سلوک کر کے خود بھی یہ واضع کردی کہ وہ ہمارے راہ سے متفق نہیں ہیں،
شہید بالاچ مری کے بیٹے روحیل مری 


شہید بالاچ مری کے بیٹے روحیل مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے دادا نواب خیر بخش مری کی وفات ایک قومی سانحہ ہے اور بلوچ قوم ایک فکری نظریاتی اور قومی حوالے سے عظیم رہبر سے محروم ہوا ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میرے والد بالاچ شہید ہوئے ہمارے خاندان کے لوگ جو دبئی مقیم ہیں جن میں گزین اور مہران مجھے خاندان سے زیادہ غیر سمجھتے ہیں اور اب نواب خیر بخش مری کی فاتحہ خوانی کے لیے بھی مجھے نہیں بتایا گیا۔ میرے دادا کی فاتحہ خوانی کی خبر بھی مجھے حمدان مینگل نے دی کہ آج میرے داد کا فاتحہ ہورا ہے اگر آپ آنا چاہتے ہیں لیکن میر ے چچاؤں گزین اور مہران مری نے مجھے بتانا مناسب نہیں سمجھا حالانکہ میں کافی عرصے سے دبئی میں رہ رہا ہوں لیکن میرے ان دونوں چچاؤں نے مجھے کبھی بھی خاندان کا حصہ نہیں سمجھا ، مجھ سے ہمیشہ غیروں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے ۔ میرے خاندان میں صرف اور صرف حنزہ اور حیربیار مری کے تعلقات اور رابطے میرے ساتھ ہیں اور باقی خاندان کے سب لوگوں کے رویے انداز اور طرز میرے ساتھ غیروں جیسے ہیں۔ ان کا یہ طرز عمل کافی عرصہ سے میرے ساتھ ایسا تھا لیکن میں نے کبھی شکوہ اور گلہ نہیں کیا لیکن اب مجھے میرے دادا نواب خیربخش کی فاتحہ خوانی کے لیے نہ بتانا اور مجھے غیر سمجھنا میرے لیے انتہائی دکھ اور پریشانی کا باعث بنا ۔ لیکن آج میں یہاں ایک بات واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میرا راستہ وہی ہے جس پر میرے والد بالاچ مری چل کر شہید ہوئے جس مقصد کے لیے میرے دادا نواب خیربخش مری نے اپنی پوری زندگی وقف کی تھی اور جس راہ پر حیربیار مری چل رہے ہیں ، روحیل نے کہا کہ گزین اور مہران مری نے میرے ساتھ یہ سلوک کر کے خود بھی یہ واضع کردی کہ وہ ہمارے راہ سے متفق نہیں ہیں

Комментариев нет:

Отправить комментарий