Powered By Blogger

вторник, 29 октября 2013 г.

حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں کریکر دھماکے،  

 اندرون سندھ جسقم کی ہڑتا ل سے ایک روز قبل کریکر دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا جس سے ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ 
تحفظ پاکستان آرڈیننس اور رینجرز کو پولیس کے اختیارات ملنے کیخلاف تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ نے کل اندرون سندھ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ شام ہوتے ہی اندرون سندھ کے مختلف شہر کریکر دھماکوں سے گونج اٹھے۔ حیدر آباد میں ہوئے تین دھماکوں میں ٹرانسپورٹ کمپنی کا طفیل نامی ملازم مارا گیا جبکہ قاسم آباد پولیس چوکی پر فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ لاڑکانہ میں مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے 8 کریکر دھماکے کئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ کریکر دھماکوں سے دادو بھی نہ بچ سکا یہاں ہوئے سات دھماکوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ دو موٹر سائیکلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ خیر پور میرس کے علاقے ہنگورجہ میں یوٹیلٹی اسٹور کے قریب کریکر پھٹنے سے علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ میر پور خاص اور جام شورو میں بھی کریکر دھماکے ہوئے ہیں


Комментариев нет:

Отправить комментарий