Powered By Blogger

суббота, 2 декабря 2017 г.

حیر بیار اور نام نہاد ہائی کمان 
بی ایل ایف پر کیچھڑ اچھالنے اسکے سرفروش رہنماؤں،ہمدردوں،کیڈروں کی سوشل میڈیا میں نشاندہی کرنے اور انکی کردار کشی کے عمل کو انا پرستی پر مبنی غیر سنجیدہ ناپسندیدہ ، زیر زمین جدوجہد کے آزمودہ اصولوں کے برخلاف اور مجموعی قومی آزادی کے لیے کافی نقصان دیدہ قرار دیتے ہوئے اس ٹولے کےبارے میں اپنا موقف بلوچ قوم کے سامنے پیش کرنے کر چکا ہے۔یاد رہے گزشتہ عرصہ دراز سے حیر بیار مری کی ایما پر اسکی سوشل میڈیا ٹیم،بی ایل ایف اسکی قیادت اسکے ہمدردوں کے خلاف منفی پروپیکنڈہ مہم چلا رہی ہے حیر بیار مری اور اسکی سوشل میڈیا کا ٹولہ بی ایل ایف کی مخلصانہ کوششوں کو اسکی کمزوری سمجھ کر بلوچ راجی گل بی ایل ایف کےخلاف منفی پروپیکنڈہ کر رہا ہے بی ایل ایف اور اسکی قیادت ، کیڈر اپنے وطن میں عوام کے بھیچ موجود قومی تحریک آزادی میں عملی شرکت پر آمادہ متحرک و منظم تنظیم ہے۔اس لیے قابض ریاست پاکستان اسکی فوج،خفیہ اداروں کی جانب سے بی ایل ایف کی کردار کشی اور اسکے خلاف طاقت و تشدد کا عمل با آسانی سمجھ میں آتا ہے مگر حیر بیار مری و اسکے سوشل میڈیا کے ٹیم کی جانب سے دشمن کے خطوط،لائن پر قائم اور بی ایل ایف کے خلاف منفی پروپیکنڈہ مہم چلانا بہت سے سوالات جنم دیتا ہے اس وقت حیر بیار مری و اسکے درباری دانشوروں کے سوشل میڈیا کی ٹیم محفوظ بیرونی ممالک میں پر آسائش کسی جانی و مالی نقصان و خطرے سے باہر زندگی گزار رہے ہیں بی ایل ایف کو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے ،کیونکہ تحریک آزادی کو بیرونی ملک نمائندگی کی بھی ضرورت ہے تاہم بیرونی ملک مقیم لیڈر و اسکے رفقاء کو یہ نہیں بھولنا چائیے کہ انکی بیرونی ملک پذیرائی و پر آسائش زندگی ، بلوچ شہداء بلوچ گوریلوں اور بلوچ عوام کی بے لوث قربانیوں کی مرہون منت ہے۔قابض دشمن کے خلاف وطن میں بر سرے پیکار بی ایل ایف اور اسکی سرفروش قیادت اور کیڈر ،سرمچاروں کے خلاف کردار کشی بھی کسی طرح قبول نہیں ہے۔حیر بیار مری اور اسکے سوشل میڈیا ٹیم بی ایل ایف سمیت تمام آزادی پسندوں،مسلح و غیر مسلح بلوچ قومی تنظیموں کے خلاف منفی پروپیکنڈہ اور بے بنیاد الزامات مہم سے بلوچ آزادی پسند قوتوں کے درمیان اشتراک عمل،اتحاد و یکجہتی کی کوششیں اور امکانات کو سبوتاژ کرنے کے کی تگ او دو میں ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

Комментариев нет:

Отправить комментарий