Powered By Blogger

четверг, 12 октября 2017 г.

شیہک جان کی شہادت پر
ایک بہن کے تاثرات
زینت بلوچ
میں اپنے سہیلی کے گھر جا رہی تھی کہ فو ن آیا کہ آج مشکے میں پا کستانی فو ج کا ایک خو نی آپر یشن جا ری ہے دعا کر یں کہ آپر یشن میں بلو چ فرزند محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ سلیمان عرف شیہک جان کی شہادت کی خبر بھی چل رہی ہے۔ شیہک جان ایک مہربان بھائی اور بہادر سرمچار تھا، شیہک جان سے میری ملاقات عرصہ پہلے ہو ئی تھی۔ یہ خبر سن کر مجھ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوئی۔ گویا میری حواس نے کام چھوڑدیاہو، ایک بہادر اور محبت کر نے والے بھا ئی ہم سے جد ا ہو ا ۔کٹھن راستہ، جنگ زدہ علاقہ ہونے کے باوجود میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے بھا ئی کے گھر ضرور جاؤں گا۔اگلے روز میں اپنی کچھ سہیلیو ں کے ہمراہ مشکے کیلئے روانہ ہوئی ۔ راستے میں ہر جگہ دشمن فوج کی چوکیاں تھیں جن کا کام بلوچوں کی تذلیل کرنا تھامگر کسی نہ کسی طرح ہم شہید شیہک جان کے گھر پہنچے۔میں سوچ میں تھی کہ میں ایک ملاقات میں شیہک جان کو بھول نہیں سکتی اور اس کے غم میں اس طرح نڈھال ہوں تو ان کی ماں اور بہن کا کیا حال ہوگا؟ کیا میں انہیں دیکھ کر اپنے آپ کو سنبھل پاؤں گی کہ نہیں ؟ مگر پہنچ کر اس عظیم ماں کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ایک بہادر بیٹا ان جیسے عظیم مائیں پیدا کرتی ہیں۔ منہ میں مسکراہٹ اور شیہک جان کی بہادری کی تعریفیں کرتے ہوئے ماں نے ہمارے حوصلے بلند کئے ۔ ماں ہمیں تسلی دیتی رہی کہ شہیک جان جسمانی طو ر پر ہما رے ساتھ مو جو د نہیں مگر ان کا حو صلہ اور عظیم مقصد زندہ ہے ۔ ایسا محسوس ہوا کہ اس جنگ اور شیہک جان کی بہادری نے ناخواندہ ماں کو ایک فلسفہ سکھایا ہوا تھا۔ وہ عظیم مقصد کیلئے امر ہو گئے، ہر خوشی قربان کی مگر وطن کا سودا نہ کیا۔
چند دن بعد شیہک جان کی موت سے لمحہ پہلے کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس نے شیہک جان کو بلوچ قوم کے دل میں ایک درجہ اور بلند کر دیا، کیونکہ جس حالت میں لوگ ڈاکٹر ، علاج اور دوا کی مانگ کرتے ہیں شیہک جان نے اپنا پیغام ریکارڈ کرنے کی مانگ کی اور دشمن کا مقابلہ اور اتفاق پیدا کرنے کی تلقین کی۔اس ویڈیو کو کیمرے میں بند کرنے والا بھی کوئی اور نہیں شیہک جان کا بھائی ہے جو اپنے بہادر بھائی کو فخر سے الوداع کر رہا ہے ۔دو بھائی وطن کی دفاع میں شہید مگر تیسرے بھائی کے حوصلے نہیں ڈگمگا رہے تھے ۔ یہی حوصلہ پوری قوم کو حوصلہ دیتا ہے ۔
ہر مظلوم قوم میں ایسے فر زند ہو تے ہیں
جو قوم کی عزت و علامت بن جاتے ہیں
شیہک جان کا نام تاریخ میں امر ہے، اس حوصلے نے دشمن کے حوصلوں کو پست کردیا اور دشمن نے ایک سوشل ویب سائٹ کا اکاؤنٹ ہیک کرکے شیہک جان کی ویڈیو اور اکاؤنٹ بلاک کردی۔شیہک جان کی دشمن سے جوانمردانہ لڑائی بلوچوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔
آج ہماری ماؤں نے ہمیں سکھا دیا کہ وطن کی دفاع میں سرمچار کی شہادت پر کسی کو غمگین نہیں بلکہ فخر ہونا چاہیے ۔ مجھے اپنے بہادر بھائی شیہک جان اور دوسرے شہیدوں پر فخر ہے
 

Комментариев нет:

Отправить комментарий