Powered By Blogger

понедельник, 21 октября 2013 г.

واران لباچ فوج کا گھروں پر یلغار عورتوں بچوں پر تشدد ۔خیموں سمیت راشن کو قبضہ میں لے کر علاقہ چھوڑنے یا مرد حضرات کی ایف سی کیمپ میں حاضری پر جان بخشی
آواران(سنگر نیوز) آواران کے علاقے لباچ میں فوج کا مٹی کے ملبے نماگھروں و جھونپڑیوں پہ یلغار۔عورتوں پر شدید تشدد کے بعد وہاں موجود راشن اور خیمے فورسز ساتھ لے گئے۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطاق مشکے کے بعد اب آواران کے مختلف قصبوں میں صورت حال انتہائی گھمبیر ہویے جاری ہے فورسز نے دوپہر کے وقت لباچ میں بچوں اور خواتین پر تشدد کے ساتھ وہاں موجود تھوڑا بہت کھانے کے سامان اور کئی خیموں کو بھی قبضہ میں لیا اور اہل محلہ کو علاقہ چھوڑنے یا ایف سی کیمپ میں گھر کے مرد حضرات کی حاضری کے بدلے راشن و ٹینٹ واپس کرنے کی شرط رکھ لی۔یا وہ علاقہ خالی کردیں۔مزید اطلاعات کے مطابق علاقے میں کشیدگی میں تیزی آرہی ہے اور آئی ایس پی آر اور ڈاکٹر مالک کی حکومت کے بیانات صرف بے وقوف بنانے و سبزا دیکھنے کے ہیں۔جبکہ اطلاعات کے مطابق آواران کے کئی علاقوں میں فوجی ظلم و جبر جاری ہے اور مشکے کو عید سے چند روز قبل جہاں فورسز نے محاصرے میں لیا اب تک محاصرے میں ہے اور زمینی و مواصلاتی نظام فوج نے بلکل بند کرکے رکھ دی ہے‬

Комментариев нет:

Отправить комментарий